30 جون کو ناندیڑ میں تعلیمی کانفرنس و جلسئہ تہنیت

نا ندیڑ:28جون( ورق تازہ نیوز)فروغ اردو سوسائٹی ناندیڑ اور مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے اشتراک سے ایک باوقار تعلیمی کانفرنس و جلسئہ تہنیت کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو 30 جون 2025ئ  بروز پیر کو اردو گھر، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کا وقت صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر ہے۔اس اہم تعلیمی تقریب کا افتتاح جناب روندر چوہان صاحب، رکن پارلیمنٹ ناندیڑ کے دست مبارک سے عمل میں آئے گا،

جبکہ صدارت محترم پروفیسر شیخ عظیم الدین صاحب، سابق ڈین، فیکلٹی آف ایجوکیشن، لکھنو یونیورسٹی، لکھنو کریں گے۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ملک اور ریاست کی ممتاز علمی و ادبی شخصیات شامل ہوں گی، جن میں محترم پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی صاحب، ڈائریکٹر، مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد۔جناب گوند ناندیڑے صاحب ، سابق ڈائریکٹر، ایس سی ای آر ٹی، پونے۔محترم توصیف پرویز صاحب، اردو رابطہ کار، شعبہ اردو، ایس سی ای آر ٹی، پونے۔محترم شفیع احمد قریشی صاحب، صدر انتظامی کمیٹی، مدینتہ العلوم ایجوکیشن سوسائٹی، ناندیڑ۔محترم محمد تقی صاحب، مدیر اعلی، روزنامہ ورق تازہ، ناندیڑ۔محترم محمد عبدالغفار صاحب، بانی و ریاستی صدر، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا۔محترم یوسف خان صابر صاحب گائیڈ، راجستھان یونیورسٹی۔محترم محمد الیاس صاحب*، سابق صدر مدرس، اورنگ آباد۔محترم محمد عارف مہمتولے صاحب ، صدر مدرس، ممبئی۔محترم عبدالملک نظامی صاحب رکن اردو لسانی کمیٹی بال بھارتی پونے و ایس سی ای آر ٹی، پونے۔منتظمین کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد اردو تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی شعبے میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی تہنیت کرنا ہے۔

اس موقع پر مختلف تعلیمی موضوعات پر مقالات پیش کیے جائیں گے اور اردو زبان و تعلیم کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کی سمت پر غور و خوض کیا جائے گا۔پروگرام میں شہر اور اطراف کے اردو اساتذہ، طلبہ، محبان اردو، ادبی شخصیات اور معزز شہریوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اردو زبان کے فروغ اور تعلیمی ترقی میں اجتماعی کردار کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔اس طرح کا پریس نوٹ فروغ اردو سوسائٹی، ناندیڑو مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنانے جاری کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading