نٸ دہلی۔ ٹیلی کام کمپنیوں میں جاری مقابلہ آرائی کے درمیان ووڈا فون نے اب تک کا سب سے شاندار پلان پیش کیا ہے۔ اس پلان میں صارفین کو صرف 279 روپے کے ریچارج میں 84 دن تک فری کالنگ اور انٹرنیٹ کا فائدہ ملے گا۔ ووڈا فون کے اس پلان میں یوزرس 84 دن تک لوکل اور ایس ٹی ڈی کسی بھی نمبر پر ان لمیٹڈ کالنگ کرسکتے ہیں ۔اس پلان میں کالنگ کا فائدہ آپ روزانہ 250 منٹ اور ہفتہ میں 1000 منٹ ہی کرپائیں گے ۔ اس کے علاوہ اس میں آپ کو 84 دنوں تک یومیہ ایک جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا بھی دیا جارہا ہے۔ بتادیں کہ کمپنی نے اس پلان کو کچھ چنندہ 4جی سرکلس کیلئے پیش کیا ہے