نئی دہلی : وزیر اعظم نریند رمودی نے جمعہ کو کہا کہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ تنظیم جیش محمد کے حملے میں جوانوں کی شہادت کے بعد ایک بار پھر دنیا نے بھارتیہ فوج کی طاقت دیکھی ۔ مودی نے مختلف سڑک ، ریلوے اور دیگر ترقیاتی سکیموں کے ادگھاٹن کے بعد کہا کہ بھارت کئی سالوں سے دہشت گردی جھیل رہا ہے اور 2004 سے 2014 کے بیچ ملک میں کئی دہشت گردانہ حملہ کئے گئے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ،’ جب ملک میں 26/11 ہوا ، عوام کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی امید تھی لیکن تب کچھ نہیں ہوا ۔ جب اڑی حملہ ہوا تو آپ نے دیکھا کہ ہمارے بہادر فوجی کیا کر سکتے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب نیوز رپورٹ خبروں میں آتا تھا کہ ایئر فورس 26/11 کے بعد سرجیکل سٹرائیک کرنا چاہتی تھی لیکن اس وقت کی یوپی اے سرکار نے اسے روک دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب پلوامہ میں حملہ ہوا تو آپنے دیکھا کہ ہماری ایئر فورس کے جوانوں نے کیا کیا؟ آج ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جب خبر آتی ہے کہ فوج کے پاس کوئی بھی قدم اٹھانے کی پوری آزادی ہے ۔
#IndianArmy #Pakistan #NarendraModi #UPA #BJP #2611Blast