نوراتری کے دوران وارانسی میں گوشت کی دکانیں بند رہیں گی‘انتظامیہ کا فیصلہ
وارانسی (اتر پردیش): وارانسی میونسپل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں تمام گوشت کی دکانیں آنے والے نوراتری تہوار کے دوران بند رہیں گی جس کا 30مارچ سے آغاز ہورہا ہے۔میونسپل کمشنر اکشت ورما نے میڈیا کو بتا یا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ میونسپل ایریا میں گوشت کی دکانیں نوراتری کے دوران بند رہیں گی۔ اگر اس دوران کوئی گوشت کی دکانیں کھلی ہوئی پائی گئیں تو ہم مناسب کارروائی کریں گے۔

حالیہ برسوں میں، اتر پردیش کے کئی شہروں نے مذہبی تقدس اور عوامی جذبات کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوؤں کے بڑے تہواروں کے دوران گوشت کی فروخت پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ دہلی کے بی جے پی ایم ایل اے، روی کانت نے مشرقی دہلی میں 30 مارچ سے شروع ہونے والی چیترا نوراتری کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔مسلم عالم چودھری ابراہیم حسین نے روی کانت کو جواب دیتے ہوئے اس سے قبل نوراتری تہوار کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کی حمایت کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مسلم کمیونٹی کو اس اقدام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا

کیونکہ یہ ہندو برادری کے جذبات کا احترام کرتا ہے۔چوہدری نے کہا کہ ہر مذہب کے اپنے جذبات اور عقیدے ہوتے ہیں اور بین المذاہب کے احترام کی اہمیت پر انہوں نے زور دیا۔نو روزہ تہوار، جسے راما نوراتری بھی کہا جاتا ہے، رام نومی، بھگوان رام کے جنم دن پر ختم ہوتا ہے۔ نوراتری کے تمام نو دن دیوی شکتی کے نو اوتاروں کی تعظیم کیلئے وقف ہیں۔

2025 میں، عید الفطر اور چیترا نوراتری، جو ایک ہندو تہوار ہے کے ایک ہی موقع پر ہونے کا امکان ہے۔ عید ممکنہ طور پر 31 مارچ کو ہوگی اور نوراتری 30 مارچ کو شروع ہو کر 7 اپریل کو ختم ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading