بریکینگ نیوز:سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی۔ سعودی عرب کے شہر السدیر میں عید کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا جبکہ مکہ، مدینہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ملکی اور غیرملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔

یو اے ای میں بھی چاند نظر آگیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی جس کا سرکاری اعلان کردیا گیا۔

ادھر جانب شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اماراتی فتویٰ کونسل کا اجلاس ابوظبی کے تاریخی قلعہ الحصن میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت شیخ عبداللّٰہ بن بیہ اور ڈاکٹر عمر حبتور الدرعی نے کی۔ اجلاس میں شرعی، فلکیاتی اور قانونی ماہرین اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

قطر میں بھی عیدالفطر کل
ایک اور خلیجی ملک قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا۔

عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ قطر میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading