امریکہ میں ہندو مندر کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیلیفورنیا کے چِنو ہلس واقع ایک بی اے پی ایس (BAPS) ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور دیواروں پر نازیبا کلمات لکھے گئے۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ اس طرح کا دوسرا معاملہ ہے۔ ‘باپس’ سوامی نارائنن مندر انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو فرقہ کے خلاف نفرت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے کلیفورنیا کے چِنو ہلس میں ان کے مندر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس معاملے پر وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستان نے کیلیفورنیا کے چنو ہلس میں ایک ہندو مندر میں ہوئی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اس طرح کے غلط کاموں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ہندو مندر میں ہوئی بے حرمتی کو ہم برداشت نہیں کرنے والے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ہم مقامی قانون نافذ کرنے والے افسروں سے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہیں۔