نئی دہلی:26/ فروری ۔ (ورق تازہ نیوز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے ایم ایل اے اکبرالدین اویسی کا ایک بیان نہ صرف ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے بلکہ ہمیشہ تنازعات سے جڑا رہا ہے۔ بیان کو لے کر کئی بار فریقین اور اپوزیشن سمیت کئی جگہوں پر کشیدگی دیکھنے کو ملی۔ سوشل میڈیا پر اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں مجلس کے مہاراشٹر کے قائد جناب سید معین خود کو اویسی کا غلام بتارہے ہیں۔اور ابھی پندرہ منٹ باقی ہے کہہ رہے ہیں۔یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سید معین کو ہندوؤں کو نہ بھڑکانے کی وارننگ دی ہے۔
Do not unnecessarily challenge the Hindus!
हम अल्पसंख्यक हैं, हमें बहुसंख्यक हिंदुओं का सम्मान करना चाहिए! मैं हर किसी से कहता रहता हूं कि वे अनावश्यक हिंदुओं को न भड़काएं क्योंकि हिंदू सहिष्णु हैं और उन्होंने भारत को धर्मनिरपेक्ष बनाया है। pic.twitter.com/PlFjYQcmit— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) February 24, 2025
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص یعنی مجلس اتحاد المسلمین کے اس وقت کے ریاستی نائب صدر اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 میں ناندیڑ کے مجلسِ کے امیدوار جناب سید معین ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے نظر آرہےہےں۔ اس دوران وہ گھڑی دیکھتے ہوئے کہتے ہے کہ ابھی بھی 15 منٹ باقی ہیں۔ ایسا کرتے ہی وہاں موجود لوگ زور زور سے شور مچانے لگتے ہیں۔
سید معین مزید کہتے ہے کہ میں بھی الحمدللہ اکبرالدین اویسی کا غلام ہوں۔ میں بھی 15 منٹ والا ہوں، اب جو کچھ سمجھنا ہے سمجھ لو۔ آخری گیند میں جو 6 مارتے ہیں وہ بھی میں ہوں۔واضح رہے کہ سید معین کا یہ ویڈیو ناندیڑ اسمبلی انتخابات 2024 کا ہے جس وقت وہ ناندیڑ حلقہ اسمبلی جنوب سے مجلس کے امیدوار تھے اور انتخابی تشہیری مہم کے اخری دن شہر کے مدینہ نگر علاقے میں منعقدہ اپنے اخری جلسے سے خطاب کر رہے تھے
ہندوؤں کو نہ بھڑکائیں- مرکزی وزیر
وائرل ہو رہی ویڈیو پر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کو بلاوجہ چیلنج نہ کریں! انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقلیت ہیں، ہمیں اکثریتی ہندوؤں کا احترام کرنا چاہیے! میں ہر کسی سے کہتا ہوں کہ وہ بلاوجہ ہندوؤں کو نہ بھڑکائیں کیونکہ ہندو روادار ہیں اور انہوں نے بھارت کو سیکولر بنایا ہے۔مرکزی وزیر کرن رججو نے جو ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرکے ٹوئٹ کیا ہے وہ حسب ذیل ہے