
مہاکنبھ میلے میں مالا فروخت کرنے کے لئے آنے والی مونالیسہ (Monalisa Viral Girl) آج کل کافی موضوع بحث ہے۔ خوبصورت آنکھوں والی مونالیسہ کی قسمت چمک گئی ہے۔ مونالیسہ اب سیدھے اداکارہ بننے جا رہی ہے۔ فلم ساز سنوج مشرا نے انہیں اپنی آئندہ فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔
مونالیسہ اور ان کے خاندان نے اس فلم کو کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔بنجرہ برادری سے تعلق رکھنے والی مونالیسہ اپنی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے مہاکنبھ میں کافی مشہور ہو گئی تھی۔ مونالیسہ کی خوبصورتی دیکھ کر بہت سے لوگ متاثر ہوئے۔ مونالیسہ کے سادگی کو دیکھ کر سنوج مشرا نے انہیں اپنے فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا پتہ لگاتے ہوئے وہ سیدھے مدھیہ پردیش کے مہیشور میں ان کے گھر پہنچے اور مونالیسہ اور ان کے خاندان سے ملاقات کی
سنوج مشرا نے انہیں ‘دی ڈائری آف منی پور’ کے لئے مرکزی اداکارہ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ وہ اس فلم میں ایک فوجی جوان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ اسٹار راج کمار راؤ کے بڑے بھائی امیت راؤ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے۔
شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے مونالیسہ کو تین ماہ تک ممبئی میں اداکاری کی تربیت دی جائے گی۔