ناندیڑ:17نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز) 21نومبر کو جلوس عید میلادالنبی کے مدنظرناندیڑ شہر کے ٹرافک نظام میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے ۔ 21نومبر کو نظامی کالونی سے جلوس محمدی کا آغاز ہوگااور حسب روایت سری نگر ‘ آئی ٹی آئی ‘ شیواجی نگر ‘ کلامندر ‘ وزیر آباد چوک ‘ شیواجی پتلہ ‘ گاندھی پتلہ ‘ مہاویر چوک ‘دینا بینک چوک ‘ قدیم مونڈھا سے گزرتے ہوئے محمدعلی روڈ کے میلاد گراو¿نڈ پر اختتام ہوگا ۔ اس کے پیش نظر اس دن شہر کے ٹرافک نظام میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔جو حسب ذیل ہے۔
ٹرافک کیلئے بند رہنے والی سڑکیں: ورکشاپ تا نظام کالونی سری نگر ‘آئی ٹی آئی ‘ پھلے مارکیٹ‘ کسم تائی چوک ‘ ایس ٹی اووربریج ‘ کلامندر ‘ وزیر آباد چوراہا ‘ شیواجی پتلہ ‘ گاندھی پتلہ ۔اس کے علاوہ قدیم مونڈھاتا مہاویر چوک ‘وزیر آباد چوک کی سمت جانیوالی ٹرافک ایک دن کےلئے بند رہے گی ۔
متبادل راستہ:راج کارنر سے آنیوالی ٹرافک ورکشاپ تا بھاگیہ نگر ‘آنند نگر نائیک چوک ‘ ساٹھے چوک ‘ ہنگولی گیٹ ‘ کویتاریسٹورنٹ سے جاری رہے گی ۔ اسلئے شہریان سے متبادل راستوں کااستعمال کرنے کی اپیل شہر ٹرافک پولس نے کی ہے ۔