ناندیڑ:17نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے گوکل کرشنا نگر واڑی(خورد) میں دو سال قبل ایک 14سالہ لڑکے کو برقی شاک دے کر قتل کیا گیا تھا اس معاملے میں لڑکے کے والد نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹایاتھا جس کے بعد گزشتہ روز سیشن جج کے حکم پر بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فریادی سنجے لکشمن ہنمنتے عمر 48 سال(سی آر پی ایف) ساکن گوکل کرشنا نگر واڑی(خورد) نے اپنی شکایت میں کہا کہ 21نومبر 2016ءکوا سکے مکان میں ہی ملزمین نے اسے بیٹے پرجول سنجے ہنمنتے عمر 14سال کو مکان کے دوسرے منزلہ پر تعمیری کام جار ی تھا وہاں بلواکر بجلی کے شاک دے کر جان سے مار دیا ۔اس کے بعد ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے ۔اس معاملے میں ملزمین کے خلاف پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج نہیں کیاجارہاتھا اس لئے فریادی نے ناندیڑ کے دوسرے پہلے سیشن عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاتھا ۔عدالت نے دستیاب ثبوت کی بنیاد پر بھاگیہ نگر پولس کو ہدیت دی کہ چودہ سالہ پرجول ہنمنتے کے قتل کے معاملے میں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے ۔ اس معاملے میں پولس نے فریادی سنجے لکشمن کی فریاد پر دفعہ 302کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ اے پی آئی ڈماڑے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔