ناندیڑ:ساہوکاروں کی دھمکیوں سے عاجز کسان کی موت

دیہی پولس اسٹیشن میں 2افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:17نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ساہوکاری کی رقم واپس کرنے کے باوجودزمین واپس نہ کرنے والے ساہوکار کے خلاف کسان نے پولس اسٹیشن میںشکایت دی تھی۔ تاہم، پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی. اس کے برعکس، کسان کوساہوکار سے دھمکیاں مل رہی تھی۔وہ کسان کے خاندان کو ایچ آئی وی انجکشن دینے کی دھمکی دے رہاتھا. ان باتوں سے کسان کافی پریشان تھا اسی وجہہ سے 16 نومبر کو حرکت قلب کاحملہ ہواور موت ہوگئی ۔دریں اثناءرشتہ داروں نے کسان کی موت کیلئے ساہوکاراور پولس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ اس اس معاملے میں ساہوکارکے خلاف دیہی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سیڈکو علاقے میں رہنے والے سریش گروڈے نے سنجے ناگرگوجے ااور مادھو کاگنے ان ساہوکاروں سے 1.55 لاکھ روپے قرض لیا۔اس کے عوض کسان نے اپنی ایک ایکڑ مین دونوں ساہوکاروں کے پاس رہن رکھ دی ۔مقررہ معیاد کے دوران گرڈے نے ایک لاکھ 50 ہزار روپے قرض دہندہ کو واپس کردیااسکے باوجود ساہوکار اسکے گھر والوں کو پریشان کررہے تھے ۔اسلئے گرڈے کی بیوی نے 12نومبر کودیہی پولیس سٹیشن میں ساہوکاروں کے خلاف شکایت دی ۔ لیکن پولس نے کوئی توجہ نہیں دی ۔اس دوران ساہوکاروں کاڈرانے دھمکانے کاسلسلہ جاری تھا ۔اسی ڈروخوف میںحرکت قلب کے حملے سے کسان کی گزشتہ دنوں موت ہوگئی ۔ اسلئے گھر والوں نے متعلقہ ساہوکاروں کے خلاف جب تک مقدمہ درج نہیں ہوگا نعش کی آخر ی رسومات کرنے سے انکار کردیا ۔ سماجی کارکنان نےسینرپولس افسران سے ملاقات کی جس کے بعد دیہی پولس اسٹیشن میں دونوں ساہوکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading