2019 میں عظیم اتحاد کی فتح یقینی، راہول کو قیادت کرنا چاہئے

بی جے پی کو ہر جگہ متحدہ اپوزیشن کے مقابلے شکست : کمارا سوامی

نئی دہلی 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ضمنی انتخابات میں حکمراں جے ڈی (ایس) ۔ کانگریس اتحاد کی فتح کے بعد آئندہ سال کے قومی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کے متحدہ مقابلے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہاکہ مرکز میں اتحاد کی طرف سے آئندہ حکومت کے قیام کی کوششوں کو ایک نئی طاقت ملی ہے اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو آئندہ مرکزی حکومت کی قیادت کرنا چاہئے۔ ریاست میں پانچ نشستوں پر منعقدہ ضمنی انتخابات میں جے ڈی (ایس) ۔ کانگریس اتحاد کی چار حلقوں پر فتح کے بعد کمارا سوامی نے استدلال پیش کیاکہ بی جے پی کے خلاف جب بھی متحدہ اپوزیشن نے مقابلہ کیا ہے اُس (بی جے پی) کو شکست ہوئی ہے۔ وہ دراصل اترپردیش میں اس سال کے اوائل میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں مایاوتی ۔ اکھلیش یادو اتحاد کے ہاتھوں بی جے پی کو شکست کا حوالہ دے رہے تھے۔کمارا سوامی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کرناٹک میں کوئی اہم سیاسی عنصر نہیں ہیں کیوں کہ عوام دیکھ چکے ہیں کہ ان کی اہلیت کیا ہے۔ کمارا سوامی نے کہاکہ میرے تجزیہ کے مطابق 2019 ء میں عظیم اتحاد حکومت تشکیل پائے گی۔ عوام، کاکنگریس کی زیرقیادت اتحاد کو آشیرواد دیں گے۔ کمارا سوامی جو اس سال مئی میں حلف برداری کے بعد اپوزیشن کے پہلے سب سے بڑے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس سوال پر کہ آیا راہول گاندھی اتحاد کے دیگر قائدین کی اس درخواست کو قبول کریں گے جبکہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر مایاوتی جیسے کئی اہم قائدین بھی اس اعلیٰ منصب (وزارت عظمیٰ) کی دوڑ میں شامل ہیں؟ کمارا سوامی نے جواب دیا کہ ’اس کا فیصلہ کرنا ان پر منحصر ہے‘۔ بہرحال راہول گاندھی بہت معصوم اور دیانتدار سیاستداں ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading