20 کروڑ لوگوں کے پین کارڈ ہو سکتے ہیں بیکار

نئی دہلی ۔29۔ اپریل ۔مرکزی حکومت نے پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر( پین ) اور آدھار کارڈ کو لنک کرنے کی ڈیڈلائن 30 ستمبر 2019 تک بڑھا دی تھی۔ انکم ٹیکس محکمہ ان لوگوں کے پین کارڈز ڈی ایکٹیویٹ کر سکتا ہے جنہوں نے 30 ستمبر 2019 تک اپنے پین کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے۔

کل 44 کروڑ پین کارڈز میں سے 20 کروڑ کو ابھی تک آدھار نمبروں سے جوڑا نہیں جا سکا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق، اب تک 24 کروڑ پین کارڈ لنک کئے جا چکے ہیں ۔ ہمیں شک ہے کہ بڑی تعداد میں پین کارڈ فرضی یا نقلی ہیں۔ اس وجہ سے ہم نے پین کو آدھار سے لنک کرنے کو لازمی کر دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading