بین الاقوامی بیکر نے ایک انتہائی حقیقت پسندانہ سانپ کیک بناکر سب کو حیران کردیا۔کچھ لوگ بے پناہ باصلاحیت ہوتے ہیں، انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں بھی اکثر ایسا ہی ہوتا ہے جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

بیکر نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے سانپ کے ماڈل کا کیک تیار کیا جوکہ دیکھنے میں بالکل اصلی سانپ نظر آتا ہے۔

ویڈیو انسٹاگرام پیج ‘سائڈسرف کیک اسٹوڈیو’ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیکر نے اپنی مہارت سے ایک انتہائی منفرد سانپ کیک تیار کیا۔کیک تیار ہونے کے بعد، بالکل ایک اصلی سفید خوفناک سانپ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

یہ ویڈیو تقریباً دو دن پہلے پوسٹ کی گئی ہے۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے، کلپ کو 92,000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور صارفین کے حیران کُن تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔