ناندیڑ: 24۔اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے سرپرست وزیر اشوک چوہان نے ہمیشہ شہر کے ترقیاتی کو ترجیح دی ہے اوراسکے معیار کوبھی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ لیکن کچھ گتہ دار کروڑوں کے کاموں میں لاپرواہی کررہے ہیں جس کاخمیازہ شہریان کو اٹھاناپڑسکتا ہے۔حالیہ دنوں انابھاوساٹھے سدھار اسکیم کے تحت مہاتماپھلے مارکیٹ تا ماتا رمابائی چوک اس سڑک کا سیمنٹ کانکریٹ کا کام کیاگیاجس کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔
لیکن چھ ماہ کے اندر ہی سڑک پر جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ کچھ جگہوںپرسڑک اُکھڑ گئی ہے۔کانگریس کے کارپوریٹر منتجب الدین نے اس ناقص کاموں کی شکایت ریاست کے وزیرتعمیرات عامہ وناندیڑضلع کے سرپرست وزیر اشوک چوہان سے راست شکایت کی ہے اور کورکٹینگ ٹیسٹینگ کرنے پر کام کے معیار کی جانچ کامطالبہ کیاگیا ہے۔شہر میں دلت بستی کاموں کی منظوری کے معاملے پر اپوزشن پارٹیوں کے کچھ عہدیداران نے کئی مرتبہ شکایت بھی کی لیکن اس پر کوئی خاصی توجہ نہیں دی گئی۔دوسال قبل منظور ہوئے کاموں کے تقریبا کام مکمل ہوچکے ہیں۔ لیکن کاموں کے معیار کے تعلق سے اب برسراقتدار جماعت کے کارپوریٹرس نے بھی شکایت کی ہے ۔اور اس مرتبہ راست وزیررابطہ اشوک چوہان سے شکایت کروائی گئی ہے ۔