۔۔۔۔۔۔۔ تو بیوی نےشوہرکی زبان کاٹ دی

ایک حاملہ بیوی نے بوسہ لیتے وقت جان بوجھ کر اپنے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ اس وجہ سے 22 سالہ شخص تقریباََ آدھی زبان کھو بیٹھا۔ پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات باہری دہلی کے رنہولا علاقہ کا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ خاتون کو لگتا تھا کہ اس کا شوہر اچھا نہیں دکھتا اسلئے وہ اپنے شوہر سے خوش نہیں تھی۔ پولیس نے کہا کہ ان دونوں کی اکثر لڑائی ہوتی تھی۔ حادثہ کے روز بھی شوہر کی 22 سالہ حاملہ بیوی سے لڑائی ہوئی تھی۔ لیکن بعد میں دونوں میں مل گئے تھے۔ مگر جب انہوں نے کس کیا توحاملہ خاتون نے اس کی تقریباََ آدھی زبان کاٹ دی۔ پولیس کو متاثر شوہر کے والد نے اطلاع دی۔ فی الحال شخص کا سفدرجنگ اسپتال میں آپریشن کیا گیا ہے۔

لیکن ڈاکٹروں کے مطابق، یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا وہ دوبارہ بول پائے گا یا نہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو آئی پی سی کی دفعہ 326 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ اس دفعہ کے تحت عمر قید بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون 8 ماہ کی حاملہ ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading