اورنگ آباد:28ڈسمبر(جمیل شیخ): میونسپل کونسل نگر پریشد نے ملازمین یکم جنوری کو ریاستی سطح پر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع مہاراشٹر اسٹیٹ میونسپل کونسل ایمپلائز یونین کے قائد مکند مہاجن نے دی ہے۔ ملازمین یونین کے صدر نے دی ہے۔ اعتماد نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اورنگ آباد ضلع کے تمام میونسپل کونسل ملازمین سے آپسی اختلافات کو درکنار کرکے ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم کے عہدیداران کی پیٹھن میں منعقدہ میٹنگ میں مہاجن نے ملازمین کے مطالبات کا اعادہ کیا ہے کہا کہ بنا شرطوں میں بھی پے کمیشن کی سفارشات پر عمل ہونا چاہئے۔ مرنے والے ملازمین کے بچوں کو لاڈسمیتی کی سفارشات کے مطابق نوکری میں شامل کیا جانا چاہئے۔ ملازمین کے ایسے کئی ج ائز مطالبات ہیں جسکی یکسوئی کے لئے یکم جنوری ۹۱۰۲ کو ریاست گیر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بے مدت ہڑتال میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں اس موقع پر ایک میمورنڈم نگر پریشد صدر مورخ لو لگے کو پیش کا گیا اس موقع پر اشوین گوجرے اشوک پگارے اشوک ککرے رﺅ ف شیخ اوڑ نوگرے وجئے پیٹھنے اور دیگر ملازمین موجود تھے۔