یوپی: یوگی حکومت کا آٹھ نئی جیلوں کی تعمیر کا فیصلہ

میرٹھ: اتر پردیش حکومت نے مغربی اتر پردیش میں چار جیلوں سمیت ریاست بھر میں 8 نئی جیلیں تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل (جیل) آنند کمار نے سنیچر کو چودھری چرن سنگھ ڈسٹرکٹ جیل میں ’جیل ریڈیو‘ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں یہ اعلان کیا۔

آنند کمار نے کہا کہ مغربی یوپی کے شاملی، مظفرنگر، ہاپوڑ اور سہارنپور میں چار نئی جیل تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر، ہاپوڑ اور سہارنپور میں نئی جیل کی تعمیر کے لئے زمین کا انتخاب کیا جا چکا ہے جبکہ شاملی میں زمین کی فراہمی کے حوالہ سے کارروائی چل رہی ہے۔

ڈی جی جیل آنند کمار نے بتایا کہ یو پی کی تمام جیلوں میں 60 ہزار قیدیوں کے رہنے کے لئے جگہ ہے لیکن ان میں اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے نئی جیلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی یو پی میں چار جیلوں کے علاوہ دیگر چار جیلیں سنت کبیر نگر، شراوستی، ہاتھرس اور ایٹہ میں تعمیر کی جائیں گی۔

آنند کمار نے مزید کہا کہ آٹھ نئی جیلوں کی تعمیر کے بعد تقریباً 15000 قیدیوں کو ان میں منتقل کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بریلی کی موجودہ ضلع جیل کو سنٹرل جیل میں تبدیل کیا جائے گا۔ آنند کمار نے کہا کہ ریاست میں جیلوں کو جدید طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اب جیلوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیت دستیاب ہوگی جس سے قیدیوں کو عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading