یس بینک :راناکپورکی بیٹی کوائیر پورٹ پر روکا گیا،لندن جانےکی تیاری تھی

لمبی پوچھ تاچھ کے بعد یس بینک کے سابق سی ای او رانا کپور کو انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ (ای ڈی) نے 11 مارچ تک حراست میں لےلیا ہے ۔اس درمیان ان کی بیٹی روشنی کو ممبئی ائیر پورٹ پر روک لیا ہے۔ روشنی ممبئی سے لندن جانے کی تیاری کر رہی تھی۔ واضح رہےاس سے قبل ای ڈی نے رانا کپور کی پوری فیملی کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے یس بینک نے دیوان ہاؤسنگ فائننس لمیٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل)کو 3700 کروڑ روپے کا قرض دیا تھاجس کے بعد ڈی ایچ ایف ایل نے’ ڈو اٹ اربن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ( Doit Urban India pvt ltd) ‘نام کی کمپنی کو 600 کروڑ روپے کا قرض دیاتھااور یہ کمپنی رانا کپور کی دو بیٹیوں روشنی اور رادھا کپور کے نام پر رجسٹرڈہیں۔واضح رہے رانا کپور کی تیسری بیٹی لندن میں رہتی ہے۔ ای ڈی رانا کپور کے گھر پر اور ان کی بیٹیوں کی اس کمپنی کے دفتر پر چھاپے مار چکی ہے۔

واضح رہے یس بینک پر الزام ہے کہ اس نے تمام ضوابط طاق پر رکھ کر ڈی ایچ ایف ایل کو قرض دیا تھاجس کے بدلے میں ڈی ایچ ایف ایل نے رانا کپور کی بیٹیوں کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لئے 600 کروڑ روپے دئے تھےاور اب اس معاملہ کی جانچ ای ڈی کر رہا ہے۔

ادھر ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے بعد رانا کپور کو 11 مارچ تک کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔منی لانڈرنگ معاملہ میں ممبئی کی ایک عدالت نے رانا کپور کو 11 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading