ناندیڑ: 12نومبر (ورقِ تازہ نیوز) ہپی کلب ٹیم کی جانب سے ناندیڑ سول اسپتال میں دیوالی گفٹ تقسیم کئے گئے۔ ہمارے ہم وطن بھائی جو اپنی بیماری کی وجہ سے اپنے تہوار کو اپنے گھر نہیں جاسکتے، ہپی کلب ٹیم کے ممبرس نے ان کے لئے اسناکس کا ایک باکس تیار کیا جو گفٹ کے طور پر اُنہیں پیش کیا گیا۔ چھوٹے معصوم بچوں کو کھلونے دے کر ان کے چہرے پر مسکان لانے کا کام ہپی کلب ٹیم کے ممبرس نے کیا۔ اس موقع پر ناندیڑ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے جادھو، ڈاکٹرس، سیکوریٹی گارڈس اور دیگر ممبران موجود تھے۔