ناندیڑ:12 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) شہر کے پرانے مونڈھا علاقہ کے مرمرا گلی میں رہنے والے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے تاجر سے 2 کلو وزن چاندی کی اینٹ برآمد کی گئی ہے۔
وزیرآباد پولیس اسٹیشن میں متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے جادھو اور مقامی کرائم برانچ پولیس انسپکٹر سنیل نکاڑجے کی ہدایت پر ایل سی بی کادستہ مفرور ملزمان کا پتہ لگانے کے لئے قدیم مونڈھاگیاتھا ۔اسی دوران ایل سی بی انسپکٹر ونود دگھورے کواطلاع ملی کہ اسی علاقہ میں رہنے والے ٹرانسپورٹ مالک منوج تلسی رام عمر43سال کے پاس دو کلو 450 گرام چاندی کی اینٹ ہے ۔اس اینٹ کو صرافہ بازارمیںفروخت کرنے کیلئے وہ جارہاتھااسی دوران پولس نے اسے پکڑ لیا اور اینٹ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی ۔لیکن اُس نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا ۔اس لئے پولس کو شک وشبہ ہوا ۔اور وزیر آباد پولس اسٹیشن لے گئے ۔ پولس نے وزیر آباد علاقہ میں جے پی جویلرس میںجاکر اینٹ کے چاندی کے ہونے کی تصدیق کی ۔جس کی قیمت 75ہزار 16 روپے بتائی جارہی ہے ۔پولس نے اس تاجر کے خلاف مقدمہ درج کردیاہے۔