ہنگولی: سابقہ وزیر منڈاڈا کی رہائش گاہ پر سنگباری ۔تین افراد گرفتار

ہنگولی/31/ اکتوبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)آ ج سابق وزیر وسعت ڈاکٹر۔ جے پرکاش منڈاڈا کے گھر پرنامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا . واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے فوری جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس بارے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں شہر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

آج 31/ اکتوبر کو صبح دس بجے سابق وزیر ڈاکٹر جے پرکاش منڈاڈا کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے گیٹ اور دروازے پر پتھر برسائے۔ جیسے ہی پولس انسپکٹر چندر شیکھر کدم کو اس واقعہ کی اطلاع ملی،وہ ہی ایس آئی پنڈھری ناتھ بودنا ، جمعدار گجانن بھوپے، شیخ حکیم، بالاجی میراسے وغیرہ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تینوں کو حراست میں لے لیا۔

جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔گرفتار تینوں کے خلاف شہر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading