ہندولڑکیوں کومسلمان بنانے کامعاملہ طول پکڑلیا

اسلام آباد :24مارچ۔( ایجنسیز)پاکستان میں دونابالغ ہندو بہنوں کو زبردستی مسلمان بنائے جانے کے واقعہ نے اب طول پکڑ لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے مجبور ہوکر اتوار کو سندھ اور پنجاب حکومتوں کو مل کر ان دونوں نابالغ لڑکیوں کو صحیح سلامت بازیاب کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

اس دوران دونوں بہنوں نے اپنی سکیورٹی کےلئے بہاول پور کی عدالت میں اپیل کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں نابالغ لڑکیوں کو اغوا کرکے انہیں زبردستی مسلمان بنایا گیا اور اس کے بعد ان کا نکاح مسلمان لڑکوں سے کرادیاگیا۔عمران خان حکومت نے دونوں سگی بہنوں کو گھوٹکی سے رحیم یار خان بھیجے جانے کے واقعہ کی بھی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دنوں سے وائرل دونوں نابالغ لڑکیوں کے والد اور بھائی کے ویڈیو کے مطابق دونوں بہنوں کو اغوا کرلیا گیا ہے اور زبردستی ان کا مذہب تبدیل کراکر انہیں مسلمان بنایا گیا ہے۔اس دوران ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں دونوں بہنیں کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الگ الگ ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کو دونوں بہنوں کو گھوٹکی سے رحیم یار خان بھیجے جانے کے واقعہ کی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے دونوں لڑکیوں کی بہ حفاظت واپس لانے کا بھی حکم دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading