ہندوستان نے 1300 روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش واپس بھیج دیا

نئی دہلی ۔میانمار میں فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ظالمانہ سلوک کے الزامات کے بیچ ہندوستان نے 1300 روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش واپس بھیج دیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی اب پوری دنیا میں مخالفت ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہندوستان پر بین الاقوامی قوانین کا احترام نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔انٹر سیکٹر کو آرڈینیشن گروپ (آئی ایس سی جی) کے ترجمان این بوس کے مطابق تین جنوری سے روہنگیا مسلمانوں کا بنگلہ دیش پہنچنا تیز ہو گیا ہے۔ ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق اس سال اب تک 300 خاندانوں کے تقریبا 1300 لوگوں کو ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش بھیجا جا چکا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading