مالیگاؤں(عامر ایوبی) مقامی کانگریس کی جانب سے بجلی نجکاری کیخلاف ایک زبردست احتجاجی مورچہ رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی قیادت میں نکالا گیا اسمبلی اجلاس میں بھی بروقت نمائندگی کرتے ہوئے احتجاج درج گ کیا گیا اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ٹورینٹ کمپنی نے تو ٹینڈر ہی نہیں بھرا لیکن کلکتہ کی CESC نامی کمپنی نے ٹینڈر حاصل کیا
بجلی کی نجکاری کیخلاف اہلیان شہر کے احساسات اور پرائیویٹ کمپنی سے بھیونڈی،اور دیگر شہروں میں صنعت کی تباہی کو دیکھتے ہوئے مالیگاؤں میں کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو مہاوترن کمپنی کا نظام سونپنے کیخلاف مقامی رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے بینر تلے مورخہ 18,جنوری 2019 بروز جمعہ کو دوپہر 3,بجے سے شام 6,بجے کے درمیان ایک احتجاجی دھرنا آندولن کا یروگرام ترتیب دیا گیا ہے
اہلیان شہر،خصوصاً پاورلوم بنکر،صنعت کار، دکاندار اور تمام ہی بجلی استعمال کرنے والے کنزومرس سے اس احتجاجی دھرنا آندولن میں شرکت کی گذارش کی جارہی ہے