ہم آفتاب پونا والا کے 70 ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں

نئی دہلی:پیر (28 نومبر) کو دہلی کے روہنی میں شردھا کے قتل کے ملزم آفتاب پونا والا کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ پولی گراف ٹیسٹ کے بعد ایف ایس ایل کی ٹیم آفتاب کے ساتھ باہر آئی۔ اسی دوران لوگوں کے ہجوم نے گاڑی پر حملہ کر دیا۔

وین پر حملہ کرنے والے افراد میں سے ایک کو تلوار پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ اس نے اپنی تلوار سے وین پر وار کیا اور وین کا دروازہ کھول دیا۔ لیکن پھر پولیس وہاں پہنچ گئ پولیس نے اس معاملے میں نگم گرجر کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرجر نے پولیس کو بتایا، "ہم آفتاب کو کاٹنا چاہتے تھے۔

ہمارے پاس گروگرام سے 15 لوگ تھے۔ ہم سب صبح سویرے دہلی آئے تھے۔ ہم لیب کے باہر بیٹھے منصوبہ بنا رہے تھے۔ ہم آفتاب کے 70 ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اس نے ہماری بہن کے 35 ٹکڑے کر دیے، اس لیے ہم آفتاب پر بہت غصے میں ہے، ہم قتل کرنے کے بعد واپس آنا چاہتے تھے، لیکن پولیس نے ہمیں روک دیا۔”