ہریانہ کے وزیراعلی کھٹر کو سانس لینے میں تکلیف، اسپتال لے جایا گیا

شملہ، 14 نومبر (یو این آئی) ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو سانس لینے میں تکلیف ہونے پر انہیں طبی جانچ کے لئے یہاں اندرا گاندھی میڈیکل کالج (آئی جی ایم سی) اسپتال لایا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر ان کی جانچ کررہے ہیں۔


ایک سرکاری ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر کھٹر کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے۔ وہ جمعہ کو ہی ہماچل کے دورے پر آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے ہماچل کے گورنر بنڈارو دتا تریہ اور وزیراعلی جے رام ٹھاکر سے ملاقات کی تھی۔ انہیں آج واپس جانا تھا لیکن اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوراً آئی جی ایم سی لے جایا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading