ہانگ کانگ میں احتجاج اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

ہانگ کانگ ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں مشتبہ افراد کی چین حوالگی سے متعلق ایک متنازعہ بل کی مخالفت میں تازہ احتجاج کے دوران کم از کم چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے پیر کی صبح مطلع کیا کہ پانچ افراد کو پولیس کے خلاف تشدد کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اتوار کو کیے گئے مظاہرے میں مختلف اندازوں کے مطابق 56,000 سے 2,30,000 کے درمیان افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین کی اکثریت اتوار کی شب اپنے مکانات کو لوٹ گئی لیکن بعض افراد نے رات گئے اور آج صبح تک احتجاج جاری رکھا۔ ہانگ کانگ میں عوامی غم و غصے اور احتجاج کا یہ سلسلہ ایک متنازعہ بل کے معاملے پر گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ حکومت مجوزہ بل پر کام معطل کر چکی ہے لیکن اب مظاہرین ہانگ کانگ کی لیڈر کیری لیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment