گؤکشی معاملے میں تین مسلمانوں کی گرفتاری ‘عارف نسیم خان کاوزیراعلیٰ کمل ناتھ سے سوال

cممبئی:7فروری(ایجنسیز)مہاراشٹر کے سابق وزیر ارف خان نے مدھیہ پردیش نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت ہوئی کاروائی کو لے کر کمل ناتھ حکومت سے سوال پوچھے ہیں۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر عارف خان نے کمل ناتھ حکومت سے پوچھا کہ بی جے پی کی حکومت میں مسلمانوں پر این ایس اے لگے تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن ایم پی میں کانگریس کی کمل ناتھ حکومت این ایس اے لگا رہی ہے، اسے کیا سمجھا جائے۔بتا دیں کہ، مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع انتظامیہ نے گﺅکشی کے معاملہ میں تین ملزمین پر این ایس اے کے تحت کاروائی کی ہے۔ گﺅکشی سے فرقہ وارانہ تشدد ہونے کا خدشہ تھا۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد گﺅکشی پر این ایس اے کی یہ پہلی کاروائی ہے۔کیا معاملہ ہے:کھنڈوا کے کھرکلی گاوں میں ندی کے کنارے گوشت کے ٹکڑے کاٹنے اور اس کا ماس نکالنے کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔ اس کے بعد موگھٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمین کو ہتھیار کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمین میں سے دو ملزم راجو عرف ندیم اور شکیل اور اعظم کو گﺅکشی کے معاملہ میں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کھنڈوا کے ایس پی سدھارتھ بہوگنا کی پہل پر کھنڈوا کلیکٹر وشیش گڑپالے نے تینوں ملزمین کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کاروائی کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading