بھیونڈی ( شارف انصاری):- ٹورنٹ پاور کمپنی کے ملازمین نے باقاعدہ سروے کے درمیان پایا کے شہر کے دیوجی نگر واقع نیو پاٹل کمپاؤنڈ کی حد میں سیما مل اسٹور اور موٹر وائینڈگ کی دکان میں چوری سے بجلی کا کنکشن لے کر دکان کے مالک چوری کی بجلی استعمال کر رہے تھے ۔ اس چوری کے معاملہ نوٹس میں آنے پر ٹورنٹ کمپنی کے ملازمین جب کارروائی کرنے گئے تو دکان کے مالک لیلا دھر مارو اور بیٹا ہتیش مارو دونوں باپ بیٹے اپنی ارد گرد کے دکاندار ساتھیوں کے ساتھ مل کر بجلی کمپنی کے ملازمین کے ساتھ گالی گلوچ کر دھکا مکی کر ان کے کام میں رکاوٹ ڈالی تھی ۔ اس معاملے میں کمپنی کے ملازمین نے 1 جنوری 2016 کو بجلی فراہمی منقطع کر 12 میٹر ، بجلی کا کیبل ضبط کیا تھا ۔ اس کے بعد کمپنی کے افسران نے دکان کے مالک اور اس کے بیٹے کے خلاف نارپولی پولیس اسٹیشن میں بجلی قانون کی دفعہ 138 کے تحت فوجداری کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا ۔ اس معاملے میں بدھ کو نارپولی پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کر تھانے ضلع سیشن کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں مذکورہ معاملے میں عدالت نے باپ بیٹے کو خاطی مانتے ہوئے 20 فروری تک 14 دنوں کے لئے جیل کی سزا سنائی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد بھیونڈی میں بجلی چوری کرنے والے اور بل بقایا کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔