گیٹ وے آف انڈیا پرمظاہرہ کررہے طلباء کو پولیس نے آزاد میدان منتقل کردیا

ممبئی :تاریخی گیٹ وے آف انڈیا پرمظاہرہ کررہے طلباء کو پولیس نے آزاد میدان منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کے سبب ٹریفک کی آمدروفت پراثر پڑرہاتھا۔ پولیس نے واضح کیا کہ گیٹ وے آف انڈیا پر کو پانی اور واش روم سمیت دیگر سہولت دستیاب نہیں ہے اس لیے مظاہرین کو آزاد میدان منقل کیا گیا ہے۔پولیس نے یہ بھی صاف کیا ہے کہ کسی کو حراست یا گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گیٹ وے آف انڈیا پریہ طلبا اتوار کی رات سے جے این یو میں تشدید کے خلاف احتجاج کررہے تھے تاہم آج صبح ممبئی پولیس نے مظاہرین کو یہاں سے ہٹا دیا۔ پولیس، احتجاج کرنے والے تمام طلبہ کو وین میں سوار کرکے آزاد میدان لے گئی۔ اس دوران مظاہرین پولیس کی مخالفت کرتے رہے اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading