گوڈسے کو محب وطن بتانے پر بھڑکے وزیر اعظم: کہا، سادھوی پرگیہ کو کبھی معاف نہیں کرونگا

نئی دہلی : لوک سبھا کے آخری مرحلے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوپالس سے بھاجپا امیدوار سادھوی سنگھ پرگیہ کو لیکر ایک بڑی بات کہی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے پر دئیے بیان کو لیکر کبھی بھی سادھوی سنگھ پرگیہ کو دل سے معاف نہیں کر پاؤںگا ۔ایک نیوز چینل کو دئیے انٹر ویو میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھلے ہی سادھوی نے گوڈ سے کو محب وطن کہنے کے بعد عوامی طور پر معافی مانگ لی ہو ، لیکن میں کبھی اپنے من سے معاف نہیں کر پاؤں گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں مہاتما گاندھی اور ناتھو رام گوڈ سے کو لیکر جو بھی باتیں کی گئیں، وہ بہت زیادہ خراب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری باتیں قابلِ مذمت ہیں۔ مہذب سماج کے اندر اس طرح کی باتیں نہیں چلتی ہیں۔

#UrduNewsNewDelhi #LokSabhaElection #NathuramGodse #MahtmaGandhi #SadhviPragyaSingh #PMModi Narendra Modi

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading