ریاست کے مسلم قیدیوں کے لئے سحرو افطار کا نظم کرنے والی تنظیموں کو اجازت دی جائے: امتیاز جلیل

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):مذہب اسلام میںماہ رمضان المبارک کی کافی اہمیت وقعت ہے اس دوران غریب وپسماندہ طبقہ سے لے کر امراءبھی روزہ رکھتے ہیں۔ فی الحال ماہ رمضان المبارک جاری ہے۔ لیکن ریاست کی جیلوں میں قید مسلم قیدی بھی روزہ کا اہتمام کرسکیں جیل انتظامیہ کو چاہئے کہ ان تمام جیلوں میں مسلم قیدیوں کی تعداد کے تحت پھل اشیائے خوردنوش سحر وافطار کے لوازمات فراہم کرے۔

اس ضمن میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی سید امتیاز جلیل نے ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف جنرل پولس کو محضر پیش کرکے مطالبہ کیا کہ تمام جیل افسران وجیلرس کو ہدایت دی جائے کہ ماہ رمضان المبارک میں مسلم ودیگر قیدیوں کو روزہ رکھنے کے لئے ضروری اشیاءفراہم کرنے والی این جی اوز ملی تنظیموں ودیگر فلاحی اداروں ویونیٹوں کو اجازت دی اس جیل میں انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی بد نظمی کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ اگر ریاست کے متعلقہ این جی اوز سماجی تنظیمیوں یونین متعلقہ شہروں کی جیلوں میں قید مسلم قیدیوں کی تعداد کے مطابق سحر وافطار کا نظم کررہی ہیں تو اس میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہئے۔ جیل کے قوانین کے تحت اشیائے خوردنوش کی تقسیم کے دوران حفاظتی انتظامات بھی کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک دل کو نرم کرنے والا اور ذہنی وجسمانی طور پر تبدیلی لانے والا مہینہ ہے۔

جرائم پیشہ افرا دکی زندگیا اس ماہ مبارک میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہوجاا ہے۔جیل انتظامیہ اس بات کو سمجھ کر اسمطالبہ کی یکسوئی کرے اور جلد از جلد جیلوں میں قید مسلم قیدیوں کے سحر وافطار کے انتظامات کرنے کی خواہشمند ملی تنظیموں کو اجازت دے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading