19 تا 25 مئی مراٹھواڑہ ‘ودربھ‘ خاندیش میں گرمی میں غیر معمولی اضافہ ہوگا

ممبئی 17 مئی ( ورق تازہ نیوز)ز محکمہ موسمیات کے حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 مئی کے بعد مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا ۔ودربھ ‘ مراٹھواڑہ اور خاندیش کے کئی اضلاع میں 25 مئی تک بہت زیادہ گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران اکولہ‘نا گپور اور وردھا ضلع کا درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیئس تک پہنچے گا جبکہ چندرپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری ہوجائے گا۔ودربھ کے بقایہ اضلاع اور ناندیڑ پربھنی کا درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیئس تک چڑھے گا ۔

بقیہ مراٹھواڑہ ‘خاندیش اضلاع میں انتہائی درجہ حرارت 42ڈگری رہی رہے گا۔18 تا21 مئی کے درمیان ممبئی کے درجے حرارت میں اضافہ متوقع ہے ۔گرمی میں اضافے کے بعد عوام الناس کو دھوپ سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔آج 17 مئی بروز جمعہ کوناندیڑکا انتہائی درجہ حرارت 43 اوراقل ترین 29ڈگری سیلسیس رہا ۔

گزشتہ ایک ہفتہ سے ناندیڑ و پربھنی سمیت پورے مراٹھواڑہ اور ودربھ شدید لو کی لہر چل رہی ہے ۔لولگنے سے کئی اموات ہوچکی ہیں ۔ایسا لگتا ہے گرمی اور لو جون کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گی کیونکہ محکمہ موسمیات کے بموجب اس برس کیرل میں ۶جون تک مانسون دستک دے گا جس کے بعد مانسون کی بارش مہاراشٹر میں ہوگی۔ معمول کے مطابق مہاراشٹر میں مانسون 7جون تک پہنچ جاتا ہے لیکن اس بار کافی تاخیر سے پہنچنے کے اشارے مل رہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading