گرفتار نوجوانوں کا ہماری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں‘اے ٹی ایس گمراہ کررہی ہے:پاپولرفرنٹ آف انڈیا

ناندیڑ:22جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)آج شام سے مختلف اخبارات کے ویب سائٹس پر اورنگ آباد اور ممبراسے کچھ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کی خبریں گشت کررہی ہیں ۔ جس میں بتایاگیا کہ اے ٹی ایس مہاراشٹرنے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ۔یہ دعویٰ کیاجارہاہے کہ ان گرفتار نوجوانوں کاتعلق پاپولرفرنٹ آف انڈیاسے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اورنگ آباد اور ممبرا سے گرفتار مسلم نوجوانوں کو 14 د ن کی پولس تحویل

اس ضمن میں پاپولر فرنٹ کے ناندیڑضلع کے ذمہ داران نے آج شب دفتر روزنامہ”ور ق تازہ“ پہنچ کر کہا کہ اے ٹی ایس جان بوجھ کر پاپولرفرنٹ کوبدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ گمراہ کن خبر پھیلارہی ہے کہ گرفتار نوجوانوںکاتعلق سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے ہے ۔اس تعلق سے فرنٹ کے مہاراشٹر کے ذمہ داران سے ربط قائم کرکے حقیقت جاننے کی کوشش تو انھوں نے واضح الفاظ میںکہا کہ اے ٹی ایس گمراہ کن خبر پھیلا رہی ہے۔اورجن اخبارات میںپاپولر فرنٹ کے تعلق سے خبریں شائع ہوئی ہیں انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔پاپولر فرنٹ کے اس وفد میں جناب معراج انصاری ‘ریاستی جنرل سیکریٹری ‘ احمرندیم ضلع صدرناندیڑ‘ عبدالعظیم صدیقی ‘ عابد علی ‘اعجاز احمد ‘عبدالندیم موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading