گجرات: موربی پل حادثہ میں اب تک 141 افراد ہلاک، راحت اور بچاؤ کا کام جاری

گاندھی نگر: گجرات کے موربی میں اتوار کی شب مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ کر گیا، جس کے سبب سینکڑوں افراد ندی کے پانی میں جا گرے۔ اس حادثہ میں تاحال 141 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہلاک شدگان میں 40 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ کے وقت پل پر 400 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ یہ سبھی لوگ چھٹی منانے کے لئے برج پر گھومنے کے لئے آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق راحت اور بچاؤ کے لئے فوج، بحریہ، فضائیہ، این ڈی آر ایف، فائر بریگیڈ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں مصروف ہیں۔

تاحال 177 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ حادثہ میں راجکوٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ موہن بھائی کلیان جی کنداریا کے 12 رشتہ داروں کی بھی موت ہو گئی ہے

موربی بریج ٹوٹتے وقت کا ویڈیو سامنے آگیا: ویڈیو لنک دیکھیں: ہولناک لمحہ جب گجرات کا پل گر گیا، اس پر 500 لوگ #GujaratBridgeCollapse #Morbi #Gujarat #BridgeCollapse #morbibridge #morbibridgecollapse

موربی پل حادثے کی ویڈیو منظر عام پر، گرنے سے پہلے پل ہلتا ہوا دیکھا گیا، حادثے میں اب تک 141 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading