ارولی، 13 مئی . گجرات میں ارولی ضلع کے موڈاسا تعلقہ میں دو گروپوں کے درمیان پتھربازی کے واقعہ میں دو پولس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولس نے پیر کے دن بتایا کہ کھنبیسر گاؤں میں دلت سماج کے ایک خاندان اتوار کو گلی سے بارات نکالنے کے لئے پولس سلامتی کا مطالبہ کیا تھا۔ پاٹیدار سماج کے لوگوں نے یہاں اس دلت خاندان کو ان کی گلی سے نہ نکلنے دینے کے لئے سڑک کے درمیان میں بھجن، کرتن اور یگیہ کا انعقادکیا۔پولس کی سلامتی کے درمیان جب شام کو بارات نکل رہی تھی تبھی دونوں سماج کے لوگوں کے درمیان پتھر بازی شروع ہوگئی۔ پولس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے چھوڑ کر حالات پر قابوپایا۔ اس دوران دونوں برادری کے لوگوں کی طرف سے ہوئی پتھربازی میں دو پولس اہلکار اور ایک دلت سماج کا شخص زخمی ہوگیا ۔زخمیوںکو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے اور ہنگامہ آرائی کرنے والے لوگوں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔