بھوبنیشور:اوڈیشہ سے ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے کرپابہل گاوں کے رہنے والے ایک بیٹے کو ذات کی وجہ سے امتیازی سلوک جھیلنا پڑا۔ اس کی ماں کی فوت کے بعد کوئی مدد کرنے نہیں آیا۔ حاصل ہوئی اطلاعات کے مطابق ان کے بیٹے کی پہچان 17 سالہ سروج کے طور پر ہوئی ہے۔ سروج کی ماں 45 سالہ جانکی سنہانیہ کا اس وقت انتقال ہو گیا جب وہ پانی بھرنے گئی تھیں اور گر پڑیں۔جب جانکی کے آخری رسومات ادا کرنے کی باری آئی تو سروج کی مدد کرنے کوئی نہیں آیا کیوں کہ وہ مبینہ طور پر درج فہرست ذات سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کے بعد سروج نے ہار نہیں مانی۔ وہ خود سائیکل پر کفن میں لپٹی ماں کا جنازہ رکھ کر چار سے پانچ کلومیٹر تک پیدل چلا.خبر کے مطابق جانکی کے شوہر کا بھی انتقال ہو چکا تھا۔ وہ اپنے بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ماں کے گھر رہتی تھی۔ سروج کو اپنی ماں کے آخری رسومات گاوں کے پاس ایک جنگل میں ادا کرنے پڑے