ناسک (نامہ نگار) جاری تعلیمی سال سے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) نے دسویں اور بارہویں جماعت کے ہال ٹکٹ کو آن لائن کردیا ہے۔ فی الوقت بارہویں کے ہال ٹکٹ کو بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔ لیکن یہ ہال ٹکٹ طلباء براہ راست نہیں نکال سکیں گے بلکہ اسکول کے ذمہ داران بورڈ کی ویب سائٹ پر کالج لاگ ان کے آپشن پر کلک کرکے اس میں اپنی کالج کی آئی ڈی اور پاسورڈ ڈال کر طلباء کے ہال ٹکٹ ڈاؤنلوڈ کرسکیں گے اس کے بعد اس پر ہیڈ کلرک یا اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل کی دستخط و اسٹامپ لگانے کے بعد اسے طلباء میں تقسیم کیا جائیگا ۔
اس سلسلہ میں بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بارہویں جماعت کے طلباء کا ہال ٹکٹ 18 جنوری 2019 کو بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اسکول کے ذمہ داران ہال ٹکٹ کو http://www.mahahsscboard.in اور https://www.mahahsscboard.maharashtra.gov.in کالج لاگ ان کے ذریعے اسکول کے طلباء کا ہال ٹکٹ ڈائونلوڈ کرسکتے ہیں۔اور ہال ٹکٹ ڈاؤنلوڈنگ سے متعلق کوئی دشواری درپیش ہوتو بورڈ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس طراح کی اطلاع بیسٹ کوچنگ کلاسیس کے انچارج عامر ایوبی سر نے بورڈ کے اعلامیہ کے حوالے سے بغرض اشاعت فراہم کی۔