کے سی آر پھر بنیں گے وزیر اعلیٰ : اسد الدین اویسی

حیدرآباد/10ڈسمبر(ایجنسی) اے آئی ایم آئی ایم صدر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے اعتماد اظہار کیا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کو اقتدار حاصل ہوگا، ٹی آر ایس کو حکومت بنانے میں ایم آئی ایم کی ضرورت نہیں پڑے گی، اویسی نے پیر کو پرگتی بھون میں کارگذار وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ ( کے سی آر) سے ملنے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی-

ایم آئی ایم صدر نے آگے کہا کہ کے سی آر میں حکومت تشکیل دینے کی طاقت ہے، انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے لوگوں کے اشرواد اور دعاؤں سے گلابی رہنما وزیراعلی پکا ہے، اویسی نے زور دیے کر کہا کہ ہر حال میں ٹی آر ایس کو ہی انکا سپورٹ رہے گا-
ایک سوال کے جواب میں اویسی نے کہا کہ کے سی آر سے ملنے کے پچھلے کوئی راز نہیں ہے، ضرورت پڑے تو کل بھی کے سی آر سے ملوں گا، اس میں غلط کیا ہے؟ اویسی نے یہ بھی کہا کہ ایم آئی ایم اس بار 8 سیٹوں پر پتنگ اڑائے گی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading