تیلنگانہ: ایم آئی ایم کی 4 نشستوں پر کامیابی کل 6 پر آگے

Update

حلقہ یاقوت پورہ سے احمد پاشاہ قادری کا میاب

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس. اتحاد المسلمین کے اب تک 4 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں.جبکہ3 نشستوں پر آگے چل رہی ہے.

حلقہ چندرائن گٹہ سے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی نے کامیابی درج کی ہے-ایک غیر سرکاری ذرائع کے مطابق اکبر الدین اوویسی نے 20000 سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کی- اکبر اویسی کے خلاف بی جے پی نے مسلم خاتون سیدہ شہزادی کو میدان میں اتارا تھا- .

اکبر الدین اویسی چندرائن گٹہ سے چوتھی مرتبہ جیت حاصل کی ہے.اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2،90،975 ہے. مردوں کی تعداد 1،48،219 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1، 42، 737 ہے.

ووٹنگ میں حلقہ اسمبلی چارمینار سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ممتاز احمد خان نے بھاری اکثریت سے جیت درج کی ہے- انکے مقابلے میں ٹی آر ایس سے محمد صلاح الدین لودھی اور کانگریس سے محمد غوث اور بی جے پی سے اوما مہندر بھی امیدوار تھے لیکن ممتاز احمدخان نے انہیں زیادہ ووٹوں سے شکست دی- اس سے پہلے ممتاز احمد خان حلقہ یاقوت پورہ سے امیدوار تھے- اور چارمینار سے احمد پاشاہ قادری امیدوار تھے-

حلقہ اسمبلی بہادر پورہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار مظعم خان نے بھاری اکثریت سے جیت درج کی ہے- انکے مقابلے میں ٹی آر ایس سے عنایت باقری، اور کانگریس سے کلیم بابا اور بی جے پی سے حنیف علی بھی امیدوار تھے لیکن معظم خان نے انہیں زیادہ ووٹوں سے شکست دی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading