کیا مراٹھواڑہ میں جرانگے پاٹل پھر کھیل بگاڑ سکتے ہیں؟ مراٹھا ووٹرس کتنے ہیں جانئیے

ممبئی:19/اکتوبر ۔( ورقِ تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات میں جرانگے پاٹل نے امیدوار کھڑے کیے تھے… جرانگے فیکٹر کی وجہ سے مہاوتی کو براہ راست نقصان پہنچا۔ اور مہاوکاس اگھاڑی کو فائدہ ہوا۔ مراٹھواڑہ کے 8 لوک سبھا حلقوں میں سے 7 میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار جیت گئے اور مہاوتی کو ہار ہوئی۔ اب جرانگے فیصلہ کریں گے وہ اسی طرح امیدواروں کو گرائیں گےیا پھر میدان میں اتریں گے ۔ اگر 20 تاریخ کو جرانگے نے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ یقینی ہے کہ ووٹوں کی بڑی تقسیم ہوگی۔

2019 کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو مراٹھواڑہ میں بی جے پی کے 17 ایم ایل اے اور شیوسینا کے 12 ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ ان میں سے 9 ایم ایل اے شندے کے پاس اور 3 ٹھاکرے کے پاس آئے۔ کانگریس کے 8 ایم ایل اے اور این سی پی کے 8 ایم ایل اے بھی آئے۔ ان میں سے اجیت پوار کو 6 اور شرد پوار کو 2 ایم ایل اے اور 3 دیگر ملے۔

مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں 48 اسمبلی حلقے ہیں۔ آئیے سمجھیں کہ مراٹھا ووٹرس کتنے ہیں۔

اورنگ آباد میں 9 اسمبلی حلقے ہیں جن میں کل 28 لاکھ 11 ہزار 75 ووٹرس میں 10 لاکھ 11 ہزار مراٹھا ووٹر ہیں۔
جالنہ میں 5 اسمبلی حلقے ہیں جن میں کل 13 لاکھ 99 ہزار 595 ووٹروں کی تعداد میں 6 لاکھ 63 ہزار 12 مراٹھا ووٹرس ہیں۔
بیڑ ضلع میں 6 اسمبلی حلقے ہیں۔ کل 21 لاکھ 97 ہزار 830 ووٹر ہیں جن میں سے 7 لاکھ 70 ہزار مراٹھا ووٹر ہیں۔
ناندیڑ ضلع میں 9 اسمبلی حلقے ہیں جن میں 27 لاکھ 69 ہزار 157 ووٹر ہیں۔ مراٹھا ووٹر ، 6 لاکھ 65 ہزار ہیں۔

لاتور ضلع میں 6 اسمبلی حلقے ہیں۔ جہاں 17 لاکھ 14 ہزار 188 ووٹروں میں سے 4 لاکھ 77 ہزار 500 مراٹھا ووٹر ہیں۔
عثمان آباد ضلع میں 4 اسمبلی حلقے ہیں۔ کل ووٹر ، 14 لاکھ 808 ہیں جن میں سے مراٹھا ووٹروں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار ہے۔
پربھنی ضلع میں 4 اسمبلی حلقوں میں 14 لاکھ 58 ہزار ووٹروں میں سے 4 لاکھ 76 ہزار 500 مراٹھا ووٹر ہیں۔
ہنگولی ضلع میں 3 ودھان سبھا ہیں… کل ووٹر، 9 لاکھ 46 ہزار 555۔ جن میں سے 3 لاکھ 28 ہزار مراٹھا ووٹر ہیں۔(بہ شکریہ:ٹی وی 9 مراٹھی)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading