تحریک اردو مطالعہ،ضلع سطحی تربیتی پروگرام ناندیڑ کا کامیاب ا نعقاد

*Urdu Reading program 2.0*District level Training of Trainer’s conducted successfully in DIET Nanded*
*تحریک اردو مطالعہ،ضلع سطحی تربیتی پروگرام ناندیڑ کا کامیاب انعقاد*

اردھاپور ( شیخ زبیر ) ضلع ناندیڑ کے DIET میں تمام تعلقوں کے تعلقہ سطحی سفیران تحریک اردو مطالعہ کی یک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔واضح ہو کہ یونیسیف،حکومت مہاراشٹر،را،اورنگ آباد کے اشتراک سے تحریک اردو مطالعے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس کاپہلا مرحلہ اورانگ آباد میں ضلع سطح کے سفیران کی تربیت کی شکل میں مکمل کیا گیا۔اس پروگرام کی دوسری اہم کڑی کے طورپر ناندیڑ میں تمام تعلقہ کے سفیران کی تربیتی نشست لیے گئی ۔جس میں DIET کےموجودہ پرنسپل محترم جناب سدرشن چٹکلوا رسر اور شعبہ اردو کی ذمےدار محترمہ جیوتسنا دودھمل میڈم نے اردو ریڈنگ پروگرام کو عملی طور پر کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے رہنمائی فرمائی۔ضلع سفیر عبدلاعلیٰ نے سیشن کی شروعات کرتے ہوئے اُردو ریڈنگ پروگرام 2 کے مقاصد بیان کیے۔اور تعلقه سفیران کے زمہ داریاں اور کام کے بارے میں معلومات دی جبکہ دوسرےضلع سفیر ڈاکٹر شیخ نبیل نے لائبریری کی ضرورت و اہمیت کو بتاتے ہوئے کہانیوں میں STEM ko متعارف کرایا۔اسی طرح ریاستی ضلع سفیر راجہ پٹیل سر نے پڑھنے میں سرپرست اور سماج کی شمولیت کی ضرورت و اہمیت کو بتاتے ہوئے شمولیت کے لیے معاون ذرائع کے بارے میں معلومات دی ۔واضح ہو کہ سبھی نمائندہ تعلقہ سفراء نے مکمل دلچسپی اور اپنے بھرپور اشتراک کے ساتھ تربیتی نشست کو کامیاب کرنےمیں بھرپور تعاون کیا۔ تربیتی پروگرام میں خاص طور پر تمام اساتذہ کوسرگرمیوں میں شامل ہونے اور اپنے تجربات،تاثرات اور تبادلۂ خیال کا موقع ملا۔ سبھی زیر تربیت اساتذہ پرمسرت اور پرجوش ماحول سے لطف اندوز ہوئےاور اپناعملی اشتراک درج کرایا۔ طلبہ میں مطالعے کاذوق پروان چڑھانے اور کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کی اس تحریک کو پھیلانے کے عزم کے ساتھ دیوالی کے تعطیلات کے بعد تعلقہ جات پر تربیتی نشست کا انعقاد کا طے کیا گیا ہے۔ تمام ہی شرکاء اور ذمےداروں کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا خوش گوار ماحول میں اختتام عمل میں آیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading