کیا بالی ووڈ کے اس مشہور اداکار”خان“ کی طلاق ہورہی ہے؟

Avantika-Malik-and-imran-khan

ممبئی:(ایجنسیز)بالی ووڈ اداکارعمران خان ان دنوں اپنی کسی فلم نہیں بلکہ ذاتی زندگی کولےکرزبردست سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ جلد ہی ان کا طلاق ہوسکتا ہے۔ اس معاملے پرعمران خان یا ان کی اہلیہ نےکوئی بیان تونہیں دیا ہے، لیکن اہلیہ اونتکا ملک نے سوشل میڈیا پرکچھ ایسا کردیا ہےکہ لوگ طلاق کا خدشہ ظاہرکررہے ہیں۔ حالانکہ عمران خان اوراونتکا ملک خان کےطلاق کی افواہیں کافی وقت پہلے بھی اڑچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے رشتے میں کافی وقت سےکشیدگی کی حالت بنی ہوئی ہے، جس کے سبب طلاق ہوسکتا ہے۔حال ہی میں اونتکا نےاپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے۔ انہوں نےایک طویل سا پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پرڈالتے ہوئےلکھا ہے- ‘کبھی کبھی آپ کوچلے جانا ہوتا ہے۔ آپ کوان چیزوں کودیکھنا چاہئے، جن پربھی اپنی توانائی لگا رہے یہں، آپ کوایسا لگےگا کہ آپ رک سکتے تھے، انہیں واپس جیت سکتےتھے، اس کےباوجود آپ کوایک بہادرفیصلہ لینا ہوتا ہے، وہاں سے ایسی جگہ چلے جانےکا، جہاں پرآپ کا استقبال کیا جائے’۔ اس پوسٹ میں مورگن ہارپرنکولس کوکوٹ کرتے ہوئے کئی اورباتیں لکھی ہیں۔ یہاں دیکھیں اونتکا ملک کا پوسٹ۔1-10.jpg

Leave a comment