کیا آپ ہنسنے کے فائدے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو جان کر آپ بھی ہنسنا شروع کر دینگے

کیا آپ ہنسنے کے فائدے جانتے ہیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہنسنے سے بلڈ پریشر، ذیابیطس اور امراض قلب جیسے طبی مسائل کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

چہرے پر مسکراہٹ کس کے دل کو نہیں بھاتی مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ڈرامائی انداز میں آپ کی صحت کو بہتر کرسکتی ہے؟

ایک رپورٹ کے مطابق ہنسنے کی عادت جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے ہارمون کے نقصانات کو کم کردیتی ہے۔

لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ہنسنا چاہیے کیونکہ یہ تناؤ یا ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے نفسیاتی تھراپی سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ آپ جتنے کم تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں اتنا ہی آپ کی یاداشت کے لیے بہتر ہوتا ہے اور ہنسنا دماغ میں اینڈورفینز اور ڈوفامائن جیسے کیمیکل (ہارمونز) کا اخراج بڑھاتا ہے جو مسرت اور دیگر مثبت جذبات کا سبب بنتے ہیں۔

اس سے پہلے ایک سابقہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ تناﺅ کا سبب بننے والے ہارمون کورٹیسول دماغ کے اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے سیکھنے کی صلاحیت اور یاداشت متاثر ہوتی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading