کٹئی – ایرولی زیر تعمیر فری وے کا کابینی وزیر جیتندر اوہاڈ نے دورہ کیا فرسٹ فیس کام مکمل ہونے کے عنقریب, شہریوں کو ملے گی راحت : ج تیندر اوہاڈ

کٹئی – ایرولی زیر تعمیر فری وے کا کابینی وزیر جیتندر اوہاڈ نے دورہ کیا
فرسٹ فیس کام مکمل ہونے کے عنقریب, شہریوں کو ملے گی راحت : جتیندر اوہاڈ
تھانے( آفتاب شیخ)
ممبرا کٹئی – ایرولی فری وے کے فرسٹ فیس کا کام عنقریب مکمل ہونے کوہے جس سے باالخصوص ممبرا والوں کو کافی راحت ملے گی یہاں سفر محض 5 منٹ میں طے ہوگا ، جس سے شہریوں کو ممبئی سمیت دیگر جگہوں پر جانے میں آسانی ہوگی اس طرح کا اظہار خیال مہاراشٹرا کے وزیر ہاوسنگ جیتندر اوہاڈ نے آج یہاں کا دورہ کرنے پر کیا –
کٹئی ایرولی فری وےبدو فیس میں بن رہا ہے اس کا ایک فیس مکمل ہونے ک ہے جس کا کالسیکرکے قریب سرنگ کے پاس کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جتیندر اوہاڈ پہنچے تھے اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اوہاڈ نے بتایا کہ مجھے اس بات کی ہے حد خوشی ہے کہ 2014 میں جب میں کیبنیٹ منسٹر تھا تب اس کے لیے ہمیں منظورِی ملی تھی ، اور اس پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں تقریباً 1 سال لگے گے۔ جیتندر اوہاڈ نے بتایا کہ ساڑھے چار کلو میٹر کا ٹنل ( سرنگ ) بن رہا ہے اور ممبئی اور دیگر جگہوں پر مسافروں کو پہنچنے میں سہولیت ہوگی ،جیتندر اوہاڈ نے مزید بتایا کہ پتھروں کو کاٹ کر یہاں راستہ بنایا جا رہا ہے ، اور اُسکے لیے وقت لگ جاتا ہے۔ لیکن راستہ بن جانے کے بعد ٹرافک کی پریشانیوں سے لوگوں کو نجات ملےگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں