گستاخ رسول نپور شرما پر نوجوانان جولہ پنچال نے اکھاڑا بالوپو ر پولیس سٹیشن میں کی ایف آئی آر

* گستاخ رسول نپور شرما پر نوجوانان جولہ پنچال نے اکھاڑا بالوپور پولیس سٹیشن میں کی ایف آئی آر *

* توہین رسالت کو مسلمان کسی صورت میں برداشت نہیں کرے گا مولانا نصراللہ خان رحمانی کا بیان *

اردھاپور ( شیخ زبیر ) چند دنوں پہلے بی جے پی کی ترجمان گستاخہ ملعونہ نپور شرما نے اپنی گندی زبان سے
شان رسالت صلعم میں نازیبہ کلمات کہ کر گستاخی کی

جس کی وجہ سے ملک کے تمام مسلمان دل آزاری کا شکار ہوئے اور ناراضگی کا اظہار فرما رہے ہیں
جو کہ ایمان کا حصہ ہے
مسلمان اپنی جانوں اور مالوں سے زیادہ بلکہ اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں سے زیادہ ہماری جان فخر کائنات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے
ان کے نام پر جینا مرنا یہ اپنے آپ کہ لئے فخر کی چیز جانتا ہے

اسی ضمن میں نوجوانان جولہ پنچال کی جانب سے اکھاڑا بالاپور میں ایف آئی آر درج کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ گستاخہ نپور شرما پر کڑی کاروائی کی جائے
مزید جولہ پنچال کے فعال عالم دین مولانا نصراللہ خان رحمانی صاحب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخوں کے منہ میں لگام ڈالیں ورنہ مسلمان کسی صورت میں ایسی حرکت برداشت نہیں کرے گا

یہ ملک صوفیوں سنتوں کا ملک ہے یہاں کی فضاء میں محبت تھی لیکن جب سے ایک خاص ذہن کے لوگ ملک میں قابض ہوئےہیں اس پیارے ملک میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں
چھوٹے چھوٹے بچوں کو ہندوراشٹر کے نام پر ورغلایا جا رہا ہے اور مسلمانوں کی دشمنی ان کے ذہنوں میں ڈالی جارہی ہے
غلط سلط تاریخ اسکول اور کولیجس میں پڑھائی کے نام پر ذہن میں داخل کی جارہی ہے

جس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ جو نوجوان بچپن سے اپنے یار دوستوں میں محبت وہ خلوص سے ملتے تھے اب کنارا کشی اختیار کرکے دشمنی آپس میں پال رہے ییں۔
مزید مولانا محترم نے فرمایا کہ
ملک میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کو پڑھایا جانا چاہئے اس لئے کہ اگر صحیح زندگی گزارنے کا سب سے بہترین اگر کسی کا اسوہ ہے تو ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے
یہ ملک محبت سے چلے گا ناکہ نفرت سے
گستاخوں کی زبانوں پر تالے لگائے جائیں ورنہ مسلمان اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکتا
محمد ﷺکی غلامی دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نا مکمل ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں