کویت: کرونا وائرس کے باعث اذان کے ذریعے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت، ویڈیو وائرل

کویت: کرونا وائرس کے باعث اذان کے ذریعے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت خلیجی ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ان ممالک میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں

کویت میں اذان کے ذریعے مساجد آنے کے بجائے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں کویت کی مساجد میں دی جانے والی اذان سنائی دے رہی ہیں لیکن کہیں اذان سے قبل، کہیں درمیان میں اور کہیں اذان کے بعد ایک جملہ ’الصلوۃ فی بیوتکم‘ دہرایا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ نماز گھر میں ہی ادا کی جائے۔

کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے خانہ کعبہ کے مطاف کو بھی خالی کروا لیا گیا تھا اور اب بھی وہاں بڑا اجتماع نہیں ہو رہا ہے جب کہ ایران اور عراق نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

خلیجی ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ان ممالک میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں جس کی ایک مثال کویت میں دی جانے والی اذان بھی ہے جس میں نمازیوں کو گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے چین کے بعد یورپ، خلیجی ممالک اور دیگر ایشیائی ممالک میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے ہیں جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی اور ایران میں ہوئی ہیں. بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading