کویت میں نئی نویلی دلہن نے دلہا کی جانب سے ’بے وقوف‘ کہنے پر شادی کے چند بھی طلاق لے لی۔خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیاہتا جوڑا چند منٹ بھی جڑ کرنہ رہ سکا، دلہے کی جانب سی غیر دانستہ طور پر دلہن کو ’بیوقوف‘ کہنا اتنا مہنگا پڑا کہ
شادی کا بندھن 24 گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکا۔عروسی لباس زیب تن کیے دلہن اپنے شریک حیات کے ساتھ میرج کورٹ جارہی تھی تو اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور تھوڑی سی لڑکھڑا گئیجب کہ دلہے نے اسے سنبھالنے یا سہارا دینےکی بجائے ’اسٹوپڈ‘ کہہ دیا۔دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی جانب سے یہ رویہ انتہائی ناگوار گزرا اور تھوڑی دیر بعد ہی میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے والی دلہن نےطلاق کی درخواست دائر کرکے علیحدگی اختیار کرلی۔چند منٹ بعد ہونے والی اس طلاق کو ملکی سطح پر سب سے کم دورانیے والی شادی قرار دیا جارہا ہے اور اس معاملے پر ٹوئٹر صارفین نے حیرانی کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے۔