کورونا کا اثر:مجبور کرایہ دار سے کرایہ وصول کیا تو مالک مکان کو جیل بھیج دیا جائے گا

نوئیڈا: قومی راجدھانی سے متصل اتر پردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شہروں میں مزید 5 مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور ضلع انتظامیہ نے کورونا متاثرین کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ہفتہ کے روز لوگوں کو راحت دینے کے لئے کئی سخت اقدام اٹھائے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی مالک مکان کرایہ دار پر کرایہ کے لئے زور دیگا اور وصول کرنے کی کوشش کرتا پایا جائے گا تو اسے ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔

کورونا کے پھیلاؤ اور اس کے بعد ملک بھر میں نافذ کئے گئے ’لاک ڈاؤن‘ کی مار سب سے زیادہ ان محنت کشوں پر پڑی ہے جو دور دراز کے علاقوں سے قومی راجدھانی میں روزگار کی تلاش میں آئے ہوئے ہیں۔ ایک طرف ان کا روزگار ختم ہو گیا اور دوسری طرف انہیں مکانوں کا کرایہ ادا کرنے کی فکر ستا رہی ہے۔

ان تمام پریشانیوں کے پیش نظر ہفتہ کے روز گوتم بدھ نگر ضلع کے ڈی ایم بی این سنگھ نے حکم جاری کر دیا، اس حکم کے مطابق گوتم بدھ نگر کے تمام مالکان مکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان میں سے کوئی کسی کرایہ دار سے کرایہ وصول نہ کرے۔ اگر کوئی مالک مکان ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے ایک سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading